103

ملتان سلطانز کے سامنے یونائیٹڈ بھی ڈھیر

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی 20 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 218 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی 19.4 اوورز میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان شاداب خان کی 42 گیندوں پر 91 رنز کی اننگز بھی یونائیٹڈ کو شکست سے نہ بچاسکی، الیکس 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمان اللہ گرباز 15 رنز بناسکے۔ آل راؤنڈر فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جارح مزاج بلے باز اعظم خان اور آصف علی بالترتیب 12 اور 15 رنز بناسکے۔ مبثر خان 9 رنز بنا کر انور علی کو وکٹ دے بیٹھے، حسن علی اور محمد وسیم جونیئر تین، تین رنز بناسکے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ولی نے تین، رومان رئیس اور انور علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو میچز کھیلے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی۔ قبل ازیں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے تھے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 218 رنز کا ہدف دیاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں