99

ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم

Spread the love

اوول ( ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر تاریخ رقم کر دی۔ مختصر فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے وہ پہلے ویسٹ انڈین بولر بھی بن گئے ہیں۔ میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز تین دو سے جیت لی۔ تجربہ کار ہولڈر نے فیصلہ کن معرے میں ثاقب محمود، کرس جورڈن، سیم بیلنگ اور عادل رشید کی وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔

ہولڈر نے کہا کہ میچ میں ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا لیکن اختتام کلاسک ہوا، لوگوں نے دیکھ لیا ہم کیا کرسکتے ہیں جب بھی مجھے فیلڈ میں ذمہ داریاں دی گئیں میں کر دکھایا۔ واضح رہے کہ آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے 17 رنز سے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں