108

عمران طاہر کا جادو چل گیا، کوئٹہ سے فتح چھین لی

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) عمران طاہر نے جادوئی گیندوں سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ تین اہم وکٹیں لے کر کوئٹہ سے فتح چھین لی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ کو 6رنز سے شکست کر ایونٹ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔ سلطان کے 175 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ کی پوری ٹیم 168 رنز ڈھیر ہو گئی۔ افتخار احمد کی 13 گیندوں پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو محض 29 کے مجموعی اسکور پر اس کے دونوں ان فارم اوپنرز احسان علی 24 اور ول سمیڈ 3 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان دونوں کو خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔

اس موقع پر انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ےہوئے 68 رنز کی شراکت قائم کرکے دفاعی چیمپئن کے آگے مزاحمت کی کوشش کی تاہم بین ڈکٹ کے 32 گیندوں پر 47 رنز پر پویلین واپس پہنچنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی امیدیں دم توڑنے لگیں اور یکے بعد دیگرے مزید تین کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز احمد 21، عاشر قریشی صفر اور محمد نواز ایک اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یہ وہ موقع تھا کہ جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری چار اوور ز میں جیت کے لیے 50 رنز درکار تھے۔ایسے میں افتخار احمد نے عمران سینئر کے ایک اوور میں دو چھکے اور دو چوکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی مگر وہ بھی 13 گیندوں پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جیمز فالکنراور سہیل تنویر بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور بالترتیب 18 اور 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ نے اور ڈیوڈ ویلے نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں