95

مودی سرکار کی بے حسی، ضعیف خاتون پر ظلم کی انتہا

Spread the love

تلنگانہ ( ویب ڈیسک ) بھارت میں زندہ ضعیف خاتون کو مردہ قرار دے کر وظیفہ روک دیا گیا واقعہ میڈیا میں آنے کے بعد انسانی حقوق کمیشن نے وظیفہ جاری کرایا۔ یہ واقعہ ہے بھارتی ریاست تلنگانہ کا جہاں جنگاوں ضلع کے لنگالاگھن پور دیہات کی رہنے والی انجماں ایک سال تک وظیفے سے محروم رہی۔ ضعیف خاتون نے وظیفہ روکے جانے پر کئی بار متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد خاتون نے گرینونس سل کے ذریعے کلکٹر کو اپنی شکایت درج کرائی۔

کلکٹر نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے عہدیداروں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کیں اور جب انجماں خاتون کے وظیفے کی رقم روکے جانے کی وجوہات معلوم کی گئیں تو یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ متعلقہ ادارے میں اس ضعیف خاتون کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے جس کے باعث اسے وظیفے کی رقم روک دی گئی۔ انسانی حقوق کمیشن نے اس کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو خاتون کا وظیفہ جاری کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں