125

پی ایس ایل 7 کراچی کنگز کی شکست کا سلسلہ جاری ، ناکامیوں کی ہیڑک

Spread the love

کراچی ( بدلو نیوز ) پاکستان سپر لیگ سیز 7 میں لاہور قلندرز کے فخر زمان نے کراچی کنگز کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلا دی۔ ایونٹ میں قلندرز کی یہ پہلی فتح ہے جب کہ کنگز نے ابھی تک کامیابی کا کھاتا نہیں کھولا۔ پی ایس ایل کے6 میچوں میں پہلے بیٹنگ کرنےوالی کوئی ٹیم نہ جیت سکی۔ کنگز کو ٹی20 اسپیشلسٹ بولرز عامر اور جارڈن کی کمی محسوس ہونے لگی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں‌ کنگز کے 171 رنز کے تعاقب میں‌ قلندرز نے فخرزمان کی دھواں‌ دھار بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں‌کے نقصان پر پورا کر لیا.

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے دوسرےاینڈ سے قابل قدر اسپورٹ نہ ملنے کے باوجودشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ 32 گیندوں پر نصف سنچری بنانے والے فخر زمان نے 56 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ان کی پہلی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں دوسری سنچری ہے۔ ان کی 60 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں