111

پی ایس ایل 7: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز افتتاحی میچ میں مدمقابل

Spread the love

کراچی( بدلو نیوز ) تمام رکاوٹیں دور، پی ایس ایل سیزن 7 کا آغاز آج کراچی میں ہونے جارہا ہے، افتتاحی میچ کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیون کا افتتاحی میچ آج کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

بحیثیت کپتان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ، 20، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل فتوحات سمیٹنے والے بابر اعظم ایونٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ان کے مدمقابل قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے محمد رضوان ہوں گے، جو ملتان سلطانز کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں