112

ثقلین مشتاق نے پی سی بی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Spread the love

لاہور( بدلو نیوز ) ثقلین مشتاق نے پی سی بی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند تھا، لیکن ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہ ہو سکے۔ ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے، انھوں نے ورلڈ کپ سے پہلے بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن بورڈ نے منظور نہیں کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں