103

پائلٹس امتحانات : عالمی ادارے نے پاکستان پر عائد پابندی ختم کردی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے پاکستان پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ختم کردی اور کہا پائلٹس لائسنس امتحانات کے اقدامات سے عالمی ہوابازی کا ادارہ مکمل مطمئن ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پر پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ایک سال بعد ختم کردی گئی، اس حوالے سے عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے ڈی جی سی اے اے کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں انٹرنیشنل سی اےاے کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائدپابندی بھی اٹھالی گئی ، پاکستان سی اے اے کا لائسنس امتحانات عالمی معیارکا ہے، پائلٹس لائسنس امتحانات کےاقدامات سےعالمی ہوابازی کاادارہ مکمل مطمئن ہے۔

پائلٹس لائسنس امتحانات پر عائد پابندی ختم ہونے سے پی آئی اے کی برطانیہ ،دیگرممالک کی پروازوں پر بھی پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔یاد رہے انٹرنیشنل سی اےاے نے پاکستان سی اے اے کو سیفٹی آڈٹ میں کلیئر کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں