103

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافہ،کیجریوال بھی کورونا میں‌مبتلا

Spread the love

نئی دہلی ( ہیلتھ نیوز )بھارت میں عالمی وباء کورونا وائرس کیسز بڑھنے پر پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کیسز بڑھنے پر ریاست تلنگانہ میں 8 جنوری سے 16جنوری تک سکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ ممبئی میں کورونا میں اضافے کے سبب سکول بند کردیئے گئے ہیں۔بھارتی ریاست

پنجاب کے کچھ علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جہاں پر بارز، سنیما، مالز اور ریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کو اجازت دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں جم بند رہیں گے جبکہ مکمل ویکسین شدہ افراد دفتر جاسکیں گے۔بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے 37 ہزار 379 کیسز اور 124 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 1892 تک پہنچ گئی ہے۔بھارتی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ یونین وزیر مہندرا ناتھ پانڈےبھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ان میں کورونا کی معتدل علامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں