160

انگلینڈ کے لیے ایشیز سیریز ڈراؤنا خواب بن گئی

Spread the love

ایشیز: بقا کی جنگ میں بھی انگلینڈ ٹیم لڑکھڑا گئی، شکستوں سے چور چور انگلش ٹیم تباہی کے ‏دہانے پر پہنچ گئی۔ برسبین اور ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ہزیمت اٹھانے والی انگلش ٹیم بقا کی جنگ میں بھی لڑکھڑا گئی۔ ‏تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پوری ٹیم صرف 185 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نےٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ دی تو برسبین کی مشکل وکٹ پر ‏انگلینڈ صرف ایک سو پچیاسی رنزبنا سکی۔
کپتان جو روٹ پچاس رنز بنا کرنمایاں رہے۔ پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نےتین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ‏پہلے روز کھیل کےاختتام تک آسٹریلیا نےایک وکٹ پراکسٹھ رنز بنالیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں