126

سیفما بنگلہ دیش کے صدر ریاض الدین بھی چل بسے

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز ) سیفما بنگلہ دیش کے بانی و صدر ریاض الدین احمد بھی اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے . ریاض الدین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے معروف تجزیہ نگار امتیاز عالم نے کہا ہے کہ ریاض الدین بہت اچھے دوست اور بڑے قابل انسان تھے انکے انتقال سے بہت

بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے . پاکستان میں ایم ضیاء الدین ، بھائی فاروق اور بھارت سے ہمارے پیارے دوست ونود دعا کے انتقال کے بعد اب ڈھاکہ میں ریاض الدین صاحب کے انتقال کی خبر نے ہم سب کو افسردہ کر دیا ہےلیکن یہ تمام دوست ہمیشہ ہماری یادوں میں زندہ رہیں گے۔ہم ریاض الدین احمد کے اہل خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں اور جنوبی ایشیا میں امن اور تعاون کے فروغ میں ریاض الدین احمد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں