178

دنیا غیر مستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردار ادا کرے، آرمی چیف

Spread the love

راولپںڈی ( بدلو نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پرامن افغانستان اورمصالحتی اہمیت کے عمل پر روز دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیاغیرمستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئے کردارادا کرے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان اور پاکستان کیلئے جرمنی کے خصوصی نمائندے کی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں امدادی کاموں کیلئےتعاون،شراکت داری کےاموربھی زیر غور آئے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان عالمی،علاقائی امورمیں جرمنی کےکردارکوخصوصی اہمیت دیتاہے اور پاکستان جرمنی سےباہمی تعلقات کووسعت دینےکاخواہاں ہے۔ افغانستان کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دنیاغیرمستحکم افغانستان میں اقتصادی بہتری کیلئےکرداراداکرے،سنجیدہ کوششوں سےافغانستان میں انسانی بحران بچاجاسکتاہے۔ دوران ملاقات آرمی چیف نے پرامن افغانستان اورمصالحتی اہمیت کے عمل پر بھی زور دیا۔ خصوصی نمائندہ جرمن نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے بارڈرمینجمنٹ اور خطےمیں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں