132

سانحہ سیالکوٹ‌ کے مرکزی ملزم سمیت شریک 100 گرفتار

Spread the love

سیالکوٹ (بدلو نیوز) پنجاب پولیس نے سانحہ سیالکوٹ واقعے کے مرکزی ملزم فرحان ادریس سمیت 100 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سری لنکن شہری کی ہلاکت کےواقعےمیں پنجاب پولیس نے اہم پیشرفت حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتارکرلیا ہے۔

ملزم کو وقوعہ کے وقت بنائے جانے والی ویڈیو میں تشددکرتےاور ہجوم کو اشتعال دلاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے، علاوہ ازیں وقوعہ میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار ملزم اور ویڈیوز کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، جن کے کردار کا تعین فوٹیجز کی مدد سے کیا جارہا ہے.ترجمان کے مطابق آئی جی خود اس واقعے کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ سینئر افسران خود فیلڈ پر موجود ہیں، ہجوم میں شامل باقی ملازمین کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں