105

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے وقت فوٹوگرافرز سے کیسے بچییں گے.

Spread the love

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل آئندہ ہفتے مادھ پور کے تاریخی قلعے میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں اور اس حوالے سے تیاریاں بھی عروج پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مادھ پور کی سول انتظامیہ آج شادی کی تقریبات کے دوران شہر میں صورتحال کو نارمل رکھنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آج اہم میٹنگ کرنے جارہی ہے ، کترینہ کیف اور وکی کوشل پانچ دسمبر کو شادی کے مقام پر روانہ ہوں گے ۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل جے پورسے شادی کے مقام قلعہ باروارا تک جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کرنے جارہے ہیں ،یہ فیصلہ پاپا رازی فوٹوگرافر ز سے بچنے کیلئے کیا گیاہے ،جوڑے کو سیدھا شادی کے مقام تک جانے میں دو گھنٹے لگیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں