139

فیکٹری ملازمین کے تشدد سے غیر ملکی مینیجرہلاک، لاش کو آگ لگادی

Spread the love

سیالکوٹ(بدلو نیوز ) سیالکوٹ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں نجی فیکٹری ملازمین نےغیر ملکی فیکٹری منیجر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگادی۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ وزیر آباد روڈپر پیش آیا، جہاں غیر ملکی فیکٹری منیجر پر فیکٹری ملازمین نے انسانیت سوز تشدد کیا، غیر ملکی مینیجر پر لاٹھیوں، ڈنڈوں سے وار کئے گئے اور اسے لہولہان کیا گیا۔ مشتعل افراد کو پھر بھی رحم نہ آیا اور انہوں نے شدید زخمی غیر ملکی مینیجر کو آگ لگادی،

جس کے باعث وہ جھلس کر ہلاک ہوگیا، واقعے کے بعد ملازمین نے فیکٹری کے باہر بھی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، اس موقع پر پولیس خاموش تماشاہی بنی رہی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ کی فیکٹری میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سےفوری رپورٹ طلب کرلی ہے اور معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں