113

کترینہ کیف نے بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا

Spread the love

ممبئی(بدلو آن لائن) بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی شادی کی تیاریوں کے لیے وقتی طور پر بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے فلم انڈسٹری سے کچھ مدت کے لیے رخصت لے لی ہے اور آج کل وہ اپنا زیادہ تر وقت وکی کوشال کے گھر والوں کے ساتھ شادی کی تیاریوں میں گزار رہی ہیں۔

شوبز حلقوں میں زیر گردش خبروں کے مطابق یہ فلمی جوڑا اگلے ماہ راجھستان میں شادی کرے گا۔ اور شادی کے ایک ایک لمحے کو یادگار بنانے کے لیے کترینہ کیف نے اپنی ساری توجہ تیاریوں پر مرکوز کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے فلموں سے بریک لے لیا ہے، تاہم وہ اس دوران کچھ کمرشلز عکس بند کروائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں