Spread the love
کراچی (بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتمام سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد کر دیا، بینک شرح منافع سیونگ اکاؤنٹس پر یکم دسمبر سے ادا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 7.25 فیصد کر دیا ، اس حوالے سے مرکزی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بینک شرح منافع سیونگ اکاؤنٹس پر یکم دسمبر سے ادا کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ تمام سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 1.5 فیصد بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد نیا شرح منافع 7.5 فیصد ہونا چاہیے، کسٹمرز شرح منافع نہ ملنے پر ایس بی پی کو شکایت کر سکتے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2022سے بینکس بائیومیٹرک سے اکاؤنٹس کھولنے کےپابند ہوں گے۔