95

ڈالر سونے کو بھی لے ڈوبا۔ قیمت نیچے آگئی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 23 ہزار 400 روپے ہوگئی. اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 342 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 5 ہزار 796 روپے ہے۔ علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان رہا، سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہورک 1839 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انٹر بینک میں آئی ایم ایف کی خبر آنے کے فورا بعد ہی روپے کی قدر میں ڈالر ڈھائی روپے سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 19 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 175.24 روپے سے کم ہوکر 173.05روپے پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں