108

کانسرٹ میں گانا گانا حرا مانی کو مہنگا پڑگیا

Spread the love

کراچی ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) اداکارہ حرا مانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ معروف میوزیکل بینڈ نوری کے کانسرٹ میں گلوکار علی نور کے ہمراہ گانا ‘یارا نیند آئے نہ’ گارہی ہیں۔ اداکارہ کا کانسرٹ میں گانا گانا انہیں مہنگا پڑ گیا اور جب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے آواز اور گانے سمیت حرا مانی کے لباس پہننے کے انداز کو مذاق کا نشانہ بناڈالا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ انہیں نہ کپڑے پہننا آتے ہیں اور نہ ہی گانا گانا آتا ہے، ویڈیو پر کسی نے کانسرٹ کو مذاق قرار دیا تو کسی نے کہا کہ حرا ایسے گانا گارہی ہیں جیسے کسی بچے کو مائیک دے دیا ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں