130

فلک شبیر کو دوران کانسرٹ بھی سارہ کی یاد ستانے لگی

Spread the love

ملتان ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ ) عروف گلوکار فلک شبیر کو اپنے کانسرٹ کے دوران بھی اپنی اہلیہ سارہ خان کی یاد ستاتی رہی، فلک نے ان کے لیے گانا بھی گنگنایا۔ تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار فلک شبیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، انہوں نے اہلیہ سارہ خان کو مخاطب کرکے لکھا کہ سفر کے دوران بھی مجھے تمہاری یاد آتی ہے۔ اس کے بعد فلک نے سارہ کے لیے ایک گانا بھی گایا۔

یاد رہے کہ فلک شبیر اکثر و بیشتر اپنی اہلیہ سارہ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں جس پر انہیں بہت سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں فلک شبیر نے صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا جہاں ہزاروں مداح انہیں سننے کے لیے پہنچے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں