114

ٹی 20ورلڈ کپ پہلا سیمی فائنل، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ آج مد مقابل

Spread the love

دبئی ()ویب ڈیسک ) ٹی 20ورلڈ کپ میں ٹرافی کی جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آج پہلے سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہونگے،ایونٹ کا بڑا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام بجے کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے کپتان جیت کیلئے پر عزم ہیں ادھرپاکستان سے سیمی فائنل نے آسٹریلیا کو انجانے خوف کا شکار کردیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جمعرات کو آسٹریلیا کا سامنا پاکستان سے ہوگا،

گروپ 2 میں ناقابل شکست رہنے والے گرین شرٹس کا خوف ابھی سے کینگروز کے اعصاب پر سوار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔خود کوچ جسٹن لینگر نے اس بات کا اعتراف کیاکہ اس وقت پاکستان ایک انتہائی متوازن سائیڈ ہے، انھوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اس وقت کھیل کے سپر اسٹار ہیں، ان کے پاس بہترین فاسٹ بولرز اور 2 انتہائی بہترین اسپنرز موجود ہیں، ہماری طرح وہ بھی ایک متوازن سائیڈ ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ یہ ایک کرکٹ کا بہترین مقابلہ ثابت ہوگا۔لینگر ہدف کے تعاقب کی صورت میں اعصاب کو کنٹرول میں رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جراتمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے میگا ایونٹ میں ہم نے 7 بیٹرز اور 4 بولرز کو میدان میں اتارا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اب تک میگا ایونٹ میں 4 بار ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں