172

صارفین کا دیرینہ خواب پورا، واٹس ایپ نے باضابطہ اجازت دے دی

Spread the love

سان فرانسسکو: فیس بک کی زیر ملکیت پیغام رسانی کی اپیلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو ایک ہی اکاؤنٹ چار ڈیوائسز پر چلانے کی باضابطہ اجازت دے دی۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اپنے دنیا بھر میں موجود دو ارب سے زائد تمام صارفین کے لیے ’لنک یا ملٹی ڈیوائس‘ فیچر متعارف کرادیا۔ اس فیچر کے تحت اب صارفین ایک ہی اکاؤنٹ کو چار ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے، جن میں سے تین سیکینڈری میں شمار کی جائیں گی۔ چاروں ڈیوائسز سے صارفین پیغامات وصول اور بھیج سکتے ہیں جبکہ آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت بھی سب پر ہی دستیاب ہوگی۔ اس فیچر کے تحت صارف کا مرکزی یا پرائمری فون کا انٹرنیٹ سے جڑنا ضروری نہیں ہے بلکہ ایک بار ڈیوائس ایڈ ہونے کے بعد اگر موبائل کو گھر پر بھی رکھ دیا جائے تو کمپیوٹر، ویب اور ٹیب میں اکاؤنٹ استعمال کیا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں: اسمارٹ فون کے بغیر واٹس ایپ کا استعمال ممکن، طریقہ جانیے۔ اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آزمائش کے لیے بیٹا ورژن صارفین کے لیے پیش کیا گیا تھا، جس کے کامیاب تجربے کے بعد اب اسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ واٹس ایپ صارف سیٹنگز میں جاکر جب لنک ٹو ڈیوائس پر کلک کرے گا تو اُس کے سامنے اکاؤنٹ جوڑنے کا آپشن آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کم از کم ایک بار بار کوڈ اسکین کرنا ضروری ہے۔ اس کو صارف اپنی مرضی سے لاگ آؤٹ کرے گی، ایسی صورت میں اختیار ہوگا کہ وہ تمام ڈیوائسز یا مرضی کی ڈیوائس سے اکاؤنٹ کا تعلق ختم کردے۔ دوبارہ لاگ ان کرنے کے لیے بار کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں