Spread the love
دنیا میں بڑی آبادی جوڑوں کے درد (گٹھیا) کی شکار ہے۔ تاہم ہاتھوں کے جوڑوں کے درد کے لیے ایک نئی دوا سامنے آئی ہے جو اس عارضے کو دور کرسکتی ہے۔ہاتھوں کے گٹھیا کو ہینڈ اوسٹیوآرتھرائٹس (ایچ او) کہا جاتا ہے جو ہاتھوں کے چھوٹے جوڑوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس سے جوڑوں میں تکلیف ہوتی، اینٹھن اور سختی پیدا ہوتی ہے اور حرکات کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس ضمن میں ٹیلروزول نامی دوا بدن میں ریٹیونوئک ایسڈ بڑھا کر اس بیماری کا علاج بن سکتی ہے۔