48

خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی،افغان پروفیسر نے بطور احتجاج سرٹیفکیٹ پھاڑ دیے…

Spread the love

افغان پروفیسر نے ملک میں خواتین کے یونیورسٹی جانے پر پابندی کے بعد بطور احتجاج اپنے سرٹیفکیٹ پھاڑ دیے۔سوشل میڈیا پرافغانستان کے شہر کابل سے تعلق رکھنے والے ایک پروفیسر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے بطور احتجاج اپنے ڈپلومہ کے سرٹیفکیٹ پھاڑے۔افغان ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر نے کہا کہ آج سے مجھے ان ڈپلومہ سرٹیفکیٹ کی مزید ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس ملک میں تعلیم کی کوئی جگہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں