50

خودکشی کرنے والی اداکارہ تنیشا سے بریک اپ کیوں ہوا؟شیزان نے بتا دیا

Spread the love

دو روز قبل خودکشی کرنے والی نوجوان بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی موت کے بعد الزامات کی زد میں آنے والے ان کے سابق دوست اور ساتھی اداکار شیزان خان نے اداکارہ سے تعلق ٹوٹنے کی وجہ بتائی ہے۔بھارتی اداکارہ تنیشا شرما کی سیٹ پر خودکشی کے بعد ان کی والدہ اور دیگر رشتہ داروں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ تنیشا کی موت کے ذمہ دار شیزان خان ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تنیشا کی والدہ کا کہنا ہے کہ شیزان کے ان کی بیٹی کے ساتھ تعلق ہونے کے باوجود دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی تعلقات تھے جس کی وجہ سے تنیشا کافی پریشان تھی اور پھر اس نے خودکشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیزان خان نے پولیس کو تنیشا سے بریک اپ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تعلق ٹوٹنے کی بڑی وجہ دونوں کا مختلف مذہب تھا اور پھر ہماری عمر میں بھی بڑا فرق تھا جس کی وجہ سے ہماری علیحدگی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں