101

جنوبی ایشیائی افراد کو ذیابیطس جیسے مرض سے نجات دلانے کا طریقہ دریافت…

Spread the love

جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے افراد جسمانی وزن میں نمایاں کمی لاکر ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے دائمی مرض سے مکمل طور پر نجات حاصل کرسکتے ہیں۔یہ بات اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔گلاسگو یونیورسٹی کی تحقیق میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے و الے 18 سے 65 سال کی عمر کے 25 افراد کو 12 ہفتوں کے پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔ان سب افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 کی تشخیص کو 4 سال سے کم عرصہ ہوا تھا جبکہ ان کا جسمانی وزن باڈی ماس انڈیکس بی ایم آئی میں 25 سے 45 کے درمیان تھا۔12ہفتوں کے لیے ان افراد کے لیے ٹوٹل ڈائٹ ری پلیس منٹ نامی غذائی پلان کو اپنایا گیا جس میں غذائی کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔12 ہفتوں کے بعد ان مریضوں کے جسمانی وزن میں نمایاں کمی آئی اور 40 فیصد افراد ذیابیطس ٹائپ 2 سے نجات پانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں