54

پاک افغان بارڈر پر باب دوستی سے تجارت اور پیدل آمدورفت بحال…

Spread the love

پاک افغان بارڈر پر باب دوستی سے 7 روز بعد دو طرفہ تجارت اور آمدورفت بحال کردی گئ۔کسٹم حکام کے مطابق 7 روز بعد باب دوستی سے دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت بحال کی گئی ہے جب کہ کسٹم کلیئرنگ اور امیگریشن آپریشن بھی دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔کسٹم حکام نے بتایا کہ باب دوستی سے سینٹرل ایشیا کے لیے پاکستانی تازہ میوہ جات کی ایکسپورٹ بھی بحال کردی گئی ہے جب کہ افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی برآمد 7 روزہ تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی۔حکام کےمطابق باب دوستی کے دونوں جانب پاکستانی اور افغان سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں جب کہ باب دوستی کھولنے کے بعد پاک افغان بارڈر فورسز نے ایک دوسرے کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں