66

بھارت میں ایک نئی بیماری ٹماٹو فلو پھیلنے کا انکشاف…

Spread the love

بھارت میں ایک نیا وائرس پھیل رہا ہے جس سے مختلف ریاستوں میں درجنوں بچے بیمار ہوچکے ہیں۔طبی جریدے Lancet Respiratory Medicine میں شائع مضمون میں بتایا گیا کہ ٹماٹو فلو نامی وائرل انفیکشن پہلے مئی میں ریاست کیرالہ میں دریافت ہوا تھا۔اس ریاست میں 26 جولائی تک 5 سال سے کم عمر 82 بچوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی۔کیرالہ کی پڑوسی ریاستوں تامل ناڈو اور اوڑیسہ میں 9 سال تک کی عمر کے بچوں میں ٹماٹو فلو کے کیسز سامنے آئے۔طبی ماہرین ابھی اس وائرس کے بارے میں جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں