123

کانگو میں UN امن مشن میں شامل پاکستان ایوی ایشن یونٹ کو حادثہ ، 6 افسران و جوان شہید

Spread the love

کانگو(ویب نیوز) اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاکستان ایوی ایشن یونٹ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ایوی ایشن یونٹ کویو این امن مشن کانگومیں حادثہ پیش آیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن کاہیلی کاپٹرگرگیا جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی افسران و جوان شہید ہوئے۔

حادثے کے شہداء میں لیفٹننٹ کرنل آصف علی اعوان، میجر فیضان علی، میجر محمد سعد نعمانی، نائب صوبیدار سمیع اللہ خان، حوالدار محمد اسماعیل، حوالدار محمد جمیل شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں مجموعی طور پر 8 افراد شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک ایوی ایشن یونٹ یو این امن مشن کانگو میں 2011 سے تعینات ہے اور پاکستان عالمی امن و سلامتی کیلئے یو این امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں