90

پہلا ون ڈے میچ: آسٹریلیا کی پاکستان کو 88 رنز سے شکست

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 88 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلوی قائد ایرون فنچ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 314 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور45 اعشاریہ 2 اوورز میں 225 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، امام الحق کی سنچری بھی گرین شرٹس کو شکست سے نہ بچاسکی،

فاتح ٹیم کی جانب سے ایڈم زمپا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، ٹریوس ہیڈ،مچل سویپسن نے2، 2، شان ایبٹ، نیتھن ایلس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ 35 رنز کے عوض 2 وکٹیں لینے اور میچ میں سنچری سکور کرنے پر ٹریوس ہیڈ کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں