102

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

Spread the love

لاہور (بدلو نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاک وِنڈیز، 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل تینوں میچز پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی، یہ تینوں میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے، کوویڈ کیسز سامنے آنے کے باعث اس وقت یہ میچز ملتوی کر دئیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں