60

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 240 روپے کا ہوگیا…

Spread the love

دوست ممالک کی جانب سے فنڈز کی فراہمی آئی ایم ایف پروگرام سے مشروط کیے جانے اور 8 ہفتوں بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 240 روپے کی سطح پر آگئے۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف شرائط پر عمل درآمد کے آغاز کی خبروں سے کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 230 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 51 پیسے کے اضافے سے 229.66 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں