74

یوم استحصال کشمیر،،،5 اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیاں…

Spread the love

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی قانونی حیثیت کو یکطرفہ تبدیل کرنے کے غیرقانونی عمل کو 3 برس مکمل ہونے پر آج سرحد کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری یوم استحصال منا رہے ہیں۔
آزاد اور مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی بربریت کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اور مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے.بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں اور بین الاقوامی برادری سے 5 اگست 2019 کے اقدامات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں بھی آج بھارتی اقدامات کے خلاف یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے.وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو ایک منٹ کے لیے روکا گیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں