91

“روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 ارب ڈالرجمع ہوچکے ہیں

Spread the love

ریاض ( ویب ڈیسک ) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 ارب ڈالرجمع ہوچکے ہیں۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے حوالے سیمینار میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سمیت مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے فائدہ اٹھائیں۔

رضا باقر نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ریمیٹینس بھیجنے پر سعودی عرب نمبر ون پر ہے، کاروباری افراد پاکستان میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کریں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مواقعوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ساڑھے 3 ارب ڈالرجمع ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سمندر پار پاکستانیوں کت لیت بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے، پاکستانی دنیا کے کسی بھی جگہ سے بیٹھ کر اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ تقریب میں اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں