110

منی بجٹ کے بعد کس موبائل فون پر کتنا ٹیکس لگا؟

Spread the love

اسلام آباد(بدلو نیوز ) پاکستان کے ٹیکس بجٹ پر حال ہی میں نظرثانی کی گئی ہے اور انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ریگولیٹری ڈیوٹیز سمیت کئی طرح کے ٹیکسز میں اضافہ کر دیا گیا گیا ہے۔ اس سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مختلف قیمتوں کے موبائل فونز پر ٹیکسز میں مختلف شرح سے اضافہ کیا گیا ہے۔

201ڈالر سے 350ڈالر قیمت کے موبائل فونز پر ’فکسڈ ٹیکس‘ کو 1ہزار 750روپے سے بڑھا کرحیران کن طور پر 14ہزار 661روپے تک کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح 351ڈالر سے 500ڈالر تک کی قیمت کے موبائل فونز پر فکسڈ ٹیکس اب 23ہزار 420روپے اور 500ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فونز پر 37ہزار روپے لاگو ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں