126

سردیوں میں گیس دن میں صرف 3 وقت ملے گی ، حماد اظہر نے قوم کو بری خبر سنا دی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے قوم کو ایک اور بری خبر سنادی ، کہا کہ سردیوں کے دوران دن میں گیس صرف تین وقت میسر ہو گی ۔ حماد اظہر نے کہا کہ صبح کے ناشتے ، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کی تیاری کے لئے گیس ملے گی ، ہفتے میں تین دن گیس فراہمی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل این جی پاکستان ایل این جی بورڈ کے تحت خریدی جاتی ہے ، ایک دو کارگوز کی خریداری پی ایس او بورڈ کے تحت ہوتی ہے ، بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی خریداری نہیں ہوتی ، سارا عمل شفاف انداز میں بورڈ کرتا ہے ، نومبر اور دسمبر کے لئے 11 کارگوز موجود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں