110

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز )ملک میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار 100 ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 829 روپے اضافے سے ایک لاکھ 10 ہزار 682 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 38 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 863 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں