388

گوادر فری زون تمام بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے: اسد عمر

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت قائم 4 خصوصی اقتصادی زون سرمایہ کاری کے لیے کھلے ہیں، گوادر فری زون بھی تمام بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے۔اسد عمر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا میں کی جاتی ہیں، پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں امریکا میں مقیم پاکستانی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ پاکستان کا سب سے زیادہ قرضہ چین سے نہیں بلکہ زیادہ تر قرض روایتی قرض دہندگان کا ہے۔ افغانستان میں امن واستحکام پاکستان کےجیو اکنامک وژن کے حصول کے لیے ضروری ہے، بین الاقوامی برادری افغانستان کو دوبارہ اندرونی تنازعات میں تنہا نہ چھوڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں