64

ادبی کانفرنسوں اور کتب میلوں کی گہما گہمی میں سال 2022ء کا اختتام…

Spread the love

جس وقت یہ سطریں لکھی جارہی ہیں پاکستان میں ادبی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ یوں تو گزشتہ چند برس سے یہ چلن بن گیا ہے کہ نومبر آتے ہی ادبی میلے ٹھیلے شروع ہوجاتے ہیں.کانفرنسوں کے ڈول ڈال جاتے ہیں اور کتب میلے سج جاتے ہیں.مگر رواں برس اس عمل میں حیران کن تسلسل دکھائی دیا۔ملتان لٹریری فیسٹیول کے زیرِ اہتمام نومبر کے وسط میں جو 2 روزہ میلا سجا. اس نے خاصی توجہ بٹوری۔ صرف ادیب اور شاعر ہی نہیں اس کے پُرجوش شرکا بھی سوشل میڈیا کے ذریعے ادب کے عشاق تک اس کی خبریں پہنچاتے رہے۔اس کے فوری بعد فیصل آباد میں قلم کاروں کا میلہ سج گیا۔ فیصل آباد آرٹس کونسل میں منعقدہ یہ تقریب لٹریری فیسٹیول کی نویں کڑی تھی۔ اب اس سلسلے نے توانا روایت کی شکل اختیار کر لی ہے۔ ادب کی یہ لہر سفر کرتی ہوئی کراچی پہنچی.جہاں چوتھے ادب فیسٹیول کا آغاز ہوچکا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں