84

پطرس بخاری:ایک ہمہ جہت شخصیت…

Spread the love

پطرس بخاری کے مضامین پاکستان اور ہندوستان میں اسکولوں سے لے کر جامعات تک اردو نصاب میں شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ہماری بچپن کی یادوں کا حصہ ہیں اور اردو ادب کا سرمایہ بھی۔یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جس نے پطرس کے مضامین نہیں پڑھے اس نے اردو ادب کے بنیادی سبق کو ہی نہیں بلکہ ادب میں زندگی کو بھی نہیں پڑھا اور وہ اپنے بچپن میں ادب کی لذت سے محروم رہا۔پطرس بخاری نے اردو میں مختلف ادبی اسلوب کو اپنایا،مثال کے طور پر انہوں نے ہلکے پھلکے مضمون لکھے، ادبی تنقید لکھی، انگریزی ادب کے کچھ اعلٰی ترین اور معیاری کاموں یعنی جدید کلاسک کا ترجمہ کیا.اردو کے قارئین کو ابتدائی یونانی فلسفے سے متعارف کروایا اور اس کے ساتھ ساتھ سیاسی موضوعات پر بھی قلم اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں