115

ممتاز سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کر گئے…

Spread the love

پاکستان ٹیلی وژن کے معروف سینئر اداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔

آغا کشور کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ اداکار کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی گئی جبکہ انہیں قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

آغا کشور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان مایا ناز اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا. انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے وارث میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں