165

ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے جامعہ کراچی کے قائم مقام وی سی کا چارج سنبھال لیا

Spread the love

کراچی ( نیوز رپورٹ )جامعہ کراچی کی سینئر ڈین اور پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون نے جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر (وی سی) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔سکریٹری بورڈز و جامعات مرید راحموں کی ہدایت پر منگل کی صبح نوٹفیکشن جاری کر کے صبح ہی رجسٹرار آفس پہنچادیا گیا اور ناصرہ

خاتون کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی۔ڈاکٹر خالد عراقی کو بھی فوری چارج دینے کا کہا گیا، صبح 11بجے تک چارج دینے اور لینے کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں اپیل دائر کردی ہے اپیل منظور بھی کرلی گئی ہے جس کی سماعت آئندہ چند روز میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں