100

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کو تیار

Spread the love

اسلام آباد (بدلو نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کو تیار ہوگیا، اور توانائی منصوبے کی پری فزیبیلیٹی کے لیے6 ملین ڈالر مختص کردیے۔تفصیلات کے مطابق گلاسگوموسمیاتی کانفرنس کوپ 26 میں پاکستان کی شاندار نمائندگی کے فوری نتائج برآمد ہونے لگے، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں کوئلہ پلانٹس کو متبادلہ توانائی پر منتقل کرنے کو تیار ہوگیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے معاون خصوصی ملک امین اسلم کو خط لکھا ، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک نےوزیر اعظم عمران خان کے موسمیاتی تبدیلی وژن اور گلاسگو کانفرنس میں ملک امین اسلم کی کارکردگی کو سراہا۔خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی قیادت میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق فیصلے قابل تقلید ہیں، پاکستان میں توانائی منصوبے کی پری فزیبیلیٹی کے لیے6 ملین ڈالر مختص کردیے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ کاربن انٹینسیوڈیزل، فرنس آئل اور کوئلہ پلانٹس پر پری فزیبیلیٹی کی جائے گی ، متبادل توانائی کےمنصوبوں پرپری فزیبلیٹی اسٹڈی جنوری 2022 میں ہوگی، اےڈی بی نے خط میں کہا موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنا متبادل توانائی سے ہی ممکن ہوگا، توانائی منتقلی کےطریقہ کار سے متعلق ایشیامیں پاکستان، فلپائن اور انڈونیشیا کا گروپ بنا، مارچ تک تینوں ملک متبادل توانائی منصوبوں میں آگے بڑھنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں