144

بنگلا دیش کیخلاف پہلا T20، پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان

Spread the love

لا ہور ( نیٹ نیوز )بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلیے پاکستان کے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا، خوشدل، حیدر اور نواز شامل ہیں۔پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے اپنے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی

ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے اعلان کردہ 12 کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)،شاداب خان (نائب کپتان)،خوشدل شاہ،فخر زمان،حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ میچ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 3بجے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں