152

کالعدم تنظیم کے مظاہرین نے GT روڈ خالی کر دیا

Spread the love

لاہور ( بدلو نیوز )حکومت سے معاہدے کے بعد کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین نے وزیرآباد میں جی ٹی روڈ خالی کر دیا، صفائی کا کام جاری ہے، حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کے معاملے پر وزیراعظم کی بنائی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔دھرنے کی وجہ

سے گیارہ روز گزر جانے کے باوجود کنٹینرز مالکان، ڈرائیوروں اور عملے کی مشکلات بدستور قائم ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ وزیر مملکت علی محمد خان کریں گے، اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وفاقی سیکرٹری داخلہ شریک ہوں گے ۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے نمائندے بھی اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں