143

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے : مشیر خزانہ

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز )مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں

ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہوگی۔سائبر حملوں سے متعلق شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں