134

جوز بٹلر کےبلند و بالا چھکوں نے آسٹریلیا کے ہوش اڑا دیے، بدترین شکست

Spread the love

دبئی ( سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بڑے مقابلے میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ انگلینڈ نے آسٹریلیا کا دیا گیا 126 رنز کا ہدف صرف 12ویں اوور میں ہی حاصل کرکے گروپ 2 میں بہتر رن ریٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔دبئی میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن نے حسبِ روایت ٹاس جیت کر ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا ۔بیٹرز کی مایوس کن کارکردگی کے باعث آسٹریلوی ٹیم

مقررہ 20 اوورز میں صرف 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انگلینڈ کے بولرز کے آگے آسٹریلوی بلے باز بے بس دکھائی دیے، دنیا کی بہترین بیٹنگ لائن میں سے ایک قرار دیے جانے والے آسٹریلوی کھلاڑی اپنی وکٹیں باآسانی گنواتے رہے۔کپتان ایرون فنچ نے 44 رنز کے ساتھ انگلش بولرز کے سامنے مزاحمت کی اور ٹیل اینڈرز کے قیمتی رنز نے ٹیم کو اننگز کے اختتام تک 125 کے مجموعے تک پہنچایا۔انگلینڈ کے تمام ہی بولرز وکٹیں اڑانے میں کامیاب ہوئے، لیکن 17 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینے والے کرس جورڈن نمایاں بولر رہے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین بولرز بجھے بجھے دکھائی دیے، جارح مزاج جوز بٹلر کی 5 چوکوں اور اتنے ہی بلند و بالا چھکوں نے آسٹریلیا کے ہوش اڑا دیے جنہوں نے 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ 6 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کے ساتھ گروپ 2 میں پہلی پوزیشن پر بدستور موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں