108

اور پنجاب میں رینجرز طلب کر لی گئی

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز) حکومت نے 2 ماہ کیلئے پنجاب میں رینجرز تعینات کردی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1995 کا اختیار 60 دن کے لیے پنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے لوگوں نے سادھوکی

میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ سے تین پولیس اہل کار جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں۔ہم نے کالعدم تنظیم کو کہا ہے کہ فرانس کی ایمبیسی کو بند نہیں کرسکتے، فرانس کا سفیر پاکستان میں موجود ہی نہیں، ٹی ایل پی کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔کل بھی بتایا تھا غیرملکی طاقتیں پاکستان پر پابندیاں لگانا چاہتی ہیں، کالعدم تحریک لبیک والے عسکریت پسند ہوچکے ہیں، سادھو کی میں کالعدم تحریک لبیک والوں نے کلاشنکوفوں سے پولیس پر فائرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں