163

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تجویز

Spread the love

اسلام آباد ( بدلو نیوز ) رواں ماہ بجلی کی قیمت میں 3 بار اضافے کے بعد مزید اضافے کی درخواست پیش کردی گئی، بجلی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد فی یونٹ اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری

اتھارٹی (نیپرا) سے ایک ماہ کے لیے بجلی 2 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔سی پی پی اے نے نیپرا کو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دی ہے۔ ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 68 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ اسی ماہ بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں بجلی کی پیداوار میں پانی سے 36.2 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کل بجلی کی پیداوار میں کوئلے سے 17.05 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ مقامی گیس سے 8.9 جبکہ درآمد ایل این جی سے 18.9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مہنگے فرنس آئل سے بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں