89

پاکستان کا نیوزی لینڈ کو کرارا جواب …..زبردست مقابلے کے بعد شکست

Spread the love

شارجہ ( سپورٹس نیوز )آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میئں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی۔شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب

میں قومی بیٹسمین نے محتاط آغاز فراہم کیا تاہم 9 رنز بنا کر کپتان بابر اعظم آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان اور محمد حفیظ 11، 11 رنز بنا کر آؤٹہوئے۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین محمد رضوان ہیں جنہوں نے 34 گیندوں پر 33 رنز بنائے تھے۔ ان کے بعد عماد وسیم نے شعیب ملک کا ساتھ دیا لیکن وہ بھی 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کیا۔واضح رہے کہ قومی بولرز نے بھارت کے خلاف میچ جیسی فارم برقرار رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بڑے اسکور سے روک دیا۔حارث رؤف نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 4 اہم وکٹیں لیں۔ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے بھی ایک ایک کیوی کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں